اعتزاز احسن نے چوہدری نثار علی خان کے بارے میں بالکل ضحیح کہا تھا کہ چوہدری نثار علی خان کو کلیننگ کی ضرورت پڑتی ہے اور میں چوہدری نثار علی خان کی کلیننگ کر سکتا ہوں،چیئر مین کمیٹی کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ”رضیہ غنڈوں میں پھنس گئی “ نبیل گبول کی چیئر مین قومی اسمبلی کی داخلہ کمیٹی کے چیئر مین پر چڑھائی

جمعرات 13 نومبر 2014 22:52

اعتزاز احسن نے چوہدری نثار علی خان کے بارے میں بالکل ضحیح کہا تھا کہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسداد منشیات کے اراکین نے چئیر مین کمیٹی رانا شمیم احمد خان کو چیئر مین نادرا اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر آڑھے ہاتھوں لے لیا،نبیل گبول کا کہنا تھا کہ صرف آج کے ایک اجلاس پر 30 لاکھ روپے کا خرچ آیا ہے ،قومی خزانے کو 30 لاکھ روپے کا ٹیکہ لگا ہے اور حالت یہ ہے کہ نہ تو وفاقی وزیر داخلہ موجود ہیں نہ ہی چیئر مین نادرااجلاس میں موجود ہیں، چیئر مین کمیٹی نے تینوں شریفوں سے کچھ نہیں سیکھا،ان کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے” رضیہ غنڈوں میں پھنس گئی ہو“، عتزاز احسن نے چوہدری نثار علی خان کے بارے میں بالکل ضحیح کہا تھا کہ چوہدری نثار علی خان کو کلیننگ کی ضرورت پڑتی ہے اور وہ چوہدری نثار علی خان کی کلننگ کر سکتے ہیں،اعتزاز احسن نے چوہدری نثار علی خان کے بارے میں بالکل ضحیح کہا تھا کہ چوہدری نثار علی خان کو کلیننگ کی ضرورت پڑتی ہے اور میں چوہدری نثار علی خان کی کلیننگ کر سکتا ہوں۔

(جاری ہے)

اراکین کمیٹی کا کمیٹی چیئر مین سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور چیئر مین نادرا کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر کمیٹی کی جانب سے وزیر اعظم کو خط لکھاے جانے کا مطالبہ، چیئر مین کمیٹی ٹال گئے ۔جمعرات کے روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسداد منشیات کے اجلاس میں چیئر مین کمیٹی رانا شمیم احمد خان کو اس وقت نہایت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب کمیٹی کے اراکین نے موجودہ چیئر مین نادرا اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی کمیٹی کے اجلاسوں سے مسلسل غیر حاضری پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئر مین نادرا کو ابھی کمیٹی میں طلب کیا جائے اراکین یہاں ہی موجود ہیں چاہے شام کے 6 کیوں نہ بج جائیں، رکن کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ نبیل گبول نے ببانگ دہل کہا کہ کمیٹی کے صرف آج کے ایک اجلاس پر 30 لاکھ روپے کا خرچ آیا ہے ،قومی خزانے کو 30 لاکھ روپے کا ٹیکہ لگا ہے اور حالت یہ ہے کہ نہ تو وفاقی وزیر داخلہ موجود ہیں نہ ہی چیئر مین نادرااجلاس میں موجود ہیں، اس صورتحال میں چیئر مین کمیٹی نہایت شریف ترین اور کمزرور ترین چیئر مین ہیں اورمیں نے اپنی زندگی میں اتنا کمزرور چیئر مین کمیٹی نہیں دیکھا،یہ وفاقی وزیر داخلہ سے ڈرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر چوہدری نثار علی خان چیئر مین کمیٹی کو کچھ کہیں گے تو وہ ذمہ دار ہوں گیاور دیکھ لیں گے۔ نبیل گبول کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن نے چوہدری نثار علی خان کے بارے میں بالکل ضحیح کہا تھا کہ چوہدری نثار علی خان کو کلیننگ کی ضرورت پڑتی ہے اور میں چوہدری نثار علی خان کی کلیننگ کر سکتا ہوں، انہوں نے چیئر مین کمیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیئر مین کمیٹی نے تینوں شریفوں سے کچھ نہیں سیکھا اگر وہ ان تین شریفوں سے کچھ سیکھ لیتے تو آج انہیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، انہوں نے کہا کہ چیئر مین کمیٹی کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے” رضیہ غنڈوں میں پھنس گئی ہو“۔

اس موقع پر رکن کمیٹی سید آصف حسنین نے بھی وفاقی وزیر داخلہ اور چیئر مین نادرا پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی غیر حاضری سے کمیٹی کا اور بالخصوص کمیٹی کے اراکین کا استحقاق مجروع ہورہا ہے ۔نبیل گبول نے چیئر مین کمیٹی کو واضح الفاظ میں کہا کہ جب تک چیئر مین نادرا اجلاس میں نہیں آ جاتے اراکین یہاں بیٹھے ہیں چاہے شام کے 6 ہی کیوں نا بج جائیں۔

اس موقع پر کمیٹی کے دیگر اراکین نے مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور چیئر مین نادرا کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر کمیٹی کی جانب سے وزیر اعظم کو خط لکھا جائے تاہم چیئر مین کمیٹی رانا شمیم احمد خان نیاراکین کو ٹھنڈا کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ رہنے دیں اگر اگلے اجلاس میں چیئر مین نادرا اور وفاقی وزیر داخلہ نہ آئے تو وہ ذمہ دار ہوں گے تب خط کا سوچا جا سکتا ہے۔