لاہور:ٹریفک وارڈنز سے جھگڑا، پولیس نے میاں بیوی کو غائب کر دیا
جمعرات 13 نومبر 2014 23:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13نومبر۔2014ء) لاہور کے علاقے گارڈن ٹائون کی پولیس نے ٹریفک وارڈنز سے جھگڑا کرنے والے میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے انھیں غائب کر دیا، جبکہ ٹریفک وارڈنز مقدمہ درج کرانے پر بضد ہیں۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی اسٹنٹ پروفیسر عائشہ کمال کا کلمہ چوک پر ٹریفک وارڈنز کے ساتھ جھگڑا ہوا تو انھوں نے اپنے شوہر کمال کو بلا لیا، دونوں میاں بیوی کا پھر ٹریفک وارڈنز سے جھگڑا ہوا تو انھوں نے مقامی پولیس بلا لی جس پر خاتون پروفیسر نے احتجاجا اپنے آپ کو گاڑی میں بند کر لیا، پولیس گاڑی سمیت انھیں تھانے لے آئی، اس دوران مقامی پولیس نے ٹریفک وارڈنز کو معاملہ ختم کرنے کو کہا، لیکن وہ نہ مانے اور خاتون اور اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست دے دی۔
ٹریفک وارڈنز کا کہنا تھا کہ خاتون اور اس کے شوہر نے انھیں تھپڑ مارے ہیں۔ صلح کی کوششیں ایک گھنٹے تک جاری رہیں اور اس دوران خاتون گاڑی سے باہر نہ نکلی۔ تاہم ایس ایچ او مقدمہ درج کرنے کے بجائے خاتون اور اس کے شوہر کے ساتھ نامعلوم مقام پر چلے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صلح کی کوششیں اعلیٰ سطح پر جاری ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.