بھارت کا پی آئی اے پر نئی دہلی میں کروڑوں کی جائداد خریدنے کاالزام
جمعہ 14 نومبر 2014 13:08
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) بھارتی نشریاتی ادارے ”ژی نیوز“ کے مطابق بھارت نے پاکستان کی انٹرنیشنل ائیر لائنز( پی آئی اے ) کو نئی دہلی میں غیر منقولہ جائداد خریدنے پر نوٹس جاری کرنے کا ارادہ کرلیا بھارت نے پی آئی اے پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے نئی دہلی میں غیر قانونی طور پر کروڑوں کی غیر منقولہ جائداد خریدی ہے۔
بھارتی وزارت خزانہ کا ذیلی ادارہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) مبینہ طور پر بھارت کے ریزرو بینک (آر بی آئی) کی جانب سے طے کردہ راصولوں کی خلاف ورزی پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو نوٹس جاری کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا کہ اس نے دہلی میں کروڑوں روپے مالیت کی غیر منقولہ جائیدادحاصل کی ہے۔(جاری ہے)
ذرائع نے بتایا کہ غیر ملکی ایئر لائنوں نے مبینہ طور پر آر بی آئی سے لازمی اجازت کے بغیر قومی دارالحکومت کے قلب میں اہم جائدادیں حاصل کر لیں ہیں اور یہ فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
فیما ایکٹ کے مطابق پاکستان، بنگلا دیش، سری لنکا، افغانستان، چین، ایران، نیپال یا بھوٹان کے شہری بھارت میں ریزرو بینک کی پیشگی اجازت کے بغیر غیر منقولہ جائیداد حاصل نہیں کرسکتے، اس جائداد کی لیز کی مدت سے پانچ سال سے زیادہ نہیں ہو سکتی۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.