سینٹرل جیل پشاور میں ہیپاٹایٹس بی ,سی اور ایڈز کی تشخیص اور علاج کے لیے ھیپاٹائٹس کنٹرول سنٹر کا افتتاح

بدھ 19 نومبر 2014 22:10

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) سینٹرل جیل پشاور میں ہیپاٹایٹس بی ,سی اور ایڈز کی تشخیص اور علاج کے لیے ھیپاٹائٹس کنٹرول سنٹر کا افتتاح کر دیاگیا جس میں محکمہ صحت ھیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام اور ایڈز کنٹرول پروگرام کے تعاون سے تمام اسیران کے ھیپاٹائٹس بی ,سی اور ایڈز کے ٹیسٹ اور علاج کیا جائے گا - اس کے علاوہ سٹاف اور اسیران میں ان بیماریوں سے متعلق آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی -سنٹر کا افتتاح بدھ کے روز وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے جیل خانہ جات ملک قاسم خان خٹک نے کیا جنہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیلوں میں اس سنٹر کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے جہاں بند ماحول , اسیران کے ہجوم اور منشیات کے عادی افراد کی نظر بندی کی وجہ سے ان بیماریوں کی موجودگی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں - اس موقع پر انہوں نے محکمہ صحت , ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام اور ایڈز کنٹرول پروگرام کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مہم میں حصہ لیا - اس مہم کے دوران تمام اسیران اور جیل سٹاف کے خون کے ٹیسٹ کرنے کے بعد اگلا قدم اٹھا یا جائے گا- اس موقع پر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کفایت اللہ خان ,سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل پشاور مسعود الرحمان, ڈاکٹر مصطفی عالم ایڈز پروگرام اور ڈاکٹر کلیم اللہ صوبائی کنٹرولر ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام بھی موجود تھے مہمان خصوصی نے اس طرح کے سنٹر صوبے کے دوسری جیلوں میں بھی قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا -

متعلقہ عنوان :