لندن میں ہزاروں طلبہ کا مفت تعلیم کے حق میں مظاہرہ ‘ تصادم میں گیارہ افراد گرفتار

جمعرات 20 نومبر 2014 17:10

لندن میں ہزاروں طلبہ کا مفت تعلیم کے حق میں مظاہرہ ‘ تصادم میں گیارہ ..

لندن (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) لندن میں ہزاروں طلبہ نے مفت تعلیم کے حق میں مظاہرہ کیا پولیس کے ساتھ تصادم میں گیارہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی دارالحکومت میں ہزاروں طلبہ نے مفت تعلیم کے حق میں مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے کنزرویٹو پارٹی کی ہیڈکوارٹر کی طرف بڑھنے کی کوشش کی اس دوران پولیس کے ساتھ تصادم میں گیارہ افراد کو حراست میں لیا گیا تین پولیس اہلکاروں سمیت متعدد طلبہ زخمی بھی ہوئے اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے اور وہ نعرے لگا رہے تھے کہ تعلیم بنیادی حق ہے نہ کہ تجارت۔

مفت تعلیم اور ٹیکس میں کمی کی جائے ۔ برطانیہ میں گزشتہ برسوں کے دوران تعلیمی اداروں کی فیسوں میں زبردست اضافہ ہوا برطانوی میڈیا کے مطابق چار برسوں کے دوران برطانیہ میں طلبہ کا یہ سب سے بڑا احتجاج تھا۔

متعلقہ عنوان :