یاسین طاؤس ‘ایل ایس او طاؤس کے تعاوں سے بچوں کا عالمی دن منایا گیا

جمعرات 20 نومبر 2014 21:15

غذر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء ) یاسین طاؤس میں ایل ایس او طاؤس کے تعاوں سے بچوں کا عالمی دن منایا گیا، والدین ، اساتذہ اور بچوں کی شرکت، مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ آج کے بچے ہی کل کے معمار ہوتے ہیں اس لیے ان کی درست سمت میں پرورش کیا جائے مقررین نے کہا کہ بچوں کے حقوق کا خیال رکھنا اساتذہ ، والدین اور معاشرے کی اولین ذمہ داری ہے مقررین نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کا دارومدار نئی نسل سے وابستہ ہے اگر کوئی معاشرہ اپنی نئی نسل کو اعلیٰ تعلیم دلوائے تو وہ معاشرہ ترقی اور خوشحالی کو چھو جاتا ہے اور معاشرے سے بُرائیوں کا خاتمہ ہوسکتا ہے اور معاشرہ حقیقی معنوں ایک پرامن معاشرہ بن جاتا ہے مقررین نے کہا کہ ہم ہر سال بیس نومبر کوبچوں کا عالمی دن مناتے ہیں لیکن اس پر عمل کوئی نہیں کرتا ہے جسکی وجہ سے یہ دن بے معنی ہوکر رہ جاتا ہے مقررین نے کہا کہ ایک جگہ جمع ہوکر صرف خوبصورت باتیں کرنے سے بچوں کی حقوق کا تحفظ نہیں ہوسکتا ہے اس لیے باتیں سے ہٹ کر اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور عمل ہی سے کامیابی ہے صرف بلند بانگ دعوؤں سے تبدیلی نہیں آسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے ہیڈ ماسٹر ہائی سکول طاؤس منظور حسین ، سابق مدر س بلبل مراد بلبل یاسین ، فاطمہ ڈسٹرکٹ منیجر اے کے آر ایس پی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔دریں اثنا ڈی جے مڈل سکول طاؤس میں بچوں کے عالمی دن اور پوزیشن ہولڈر طالبہ و طالبات کے شان میں ایک تقریب منعقد ہوئی اس اہم تقریب میں علاقے کے سماجی ، والدین اور آغاخان ایجوکیشن سروس کے ذمہ دران نے شرکت کی مقررین نے اپنے خطابات میں والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی حقوق کا خاص خیال رکھیں اور ان کی پڑھائی میں خلل نہ بنے مقررین نے تمام پوزیشن ہولڈر بچوں اور بچیوں کے والدین کو مبارک باد دی اور کہا کہ ہر بچے کو چاہے کہ وہ پوزیشن لے اور اس جدید اور ترقی یافتہ دور میں تعلیم کے بغیر ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے ۔

متعلقہ عنوان :