دشت کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے بگٹی ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ،12 مسافر زخمی
جمعرات 20 نومبر 2014 22:02
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) دشت کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے بگٹی ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 12 مسافر زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کی تحصیل دشت کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے بگٹی ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔
(جاری ہے)
ریلوے ذرائع کے مطابق اکبر بگٹی ایکسپریس لاہور سیکوئٹہ آرہی تھی کہ دشت کے قریب تخریب کاری کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں انجن سمیت ٹرین کی 9 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں واقعہ کے بعد جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ تخریب کاری کے نتیجے میں بگٹی ایکسپریس کو شدید نقصان پہنچنے کے ساتھ ٹریک کا کچھ حصہ بھی مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.