کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب مل کے قریب سائیکل پر نصب بم دھماکہ،دو افراد زخمی

جمعہ 21 نومبر 2014 17:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب مل کے قریب سائیکل پر نصب بم دھماکہ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب مل کے قریب نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو اس وقت ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جب وہ علاقے میں معمول کے گشت پر تھی دھماکے میں دو افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہے سرکاری ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال میں داخل کردیا گیا ان میں سیکورٹی اہلکار گل تاج بھی شامل ہے ۔

(جاری ہے)

جنہیں سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی اور چیکنگ کا سلسلے میں اضافہ کردیا گیا ۔