عراق کا صوبہ انبار میں دولت اسلامیہ کے خلاف پیش قدمی کا دعویٰ،
سرکاری فوجیں کارروائی کرنے میں پہل کر رہی ہیں،عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی
جمعہ 21 نومبر 2014 19:42
بغداد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء)عراق نے کہا ہے کہ دولت اسلامیہ کے جنگجووٴں کے خلاف کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جب کہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے بغداد میں ترکی کے وزیراعظم احمد داوٴد اوغلو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے فوجی طور پر "دوبارہ پیش قدمی" کی ہے۔عراقی ٹی وی کے مطابق سرکاری سکیورٹی فورسز نے انبار کے دارالحکومت رمادی کے قریب واقع کئی دیہاتوں پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے اور وہ ہیت کے قصبے کا قبضہ دوبارہ واپس لینے کی کوشش کررہی ہیں جس پر گزشتہ ماہ "دولت اسلامیہ" کے جنگجووٴں نے قبضہ کر لیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں نے ہیت کے گرد و نواح میں رہنے والے البونمر قبیلے سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد کو ہلاک کر دیا جنہوں نے ہتھیار ڈال دیے تھے۔(جاری ہے)
ان ہلاکتوں کو تصویروں اور عام لوگوں کی طرف سے بنائی گئی ویڈیو میں بھی دکھایا گیا تھا۔ یہ علاقے کے سنی قبیلوں کے لیے بھی بہت صدمہ کی بات تھی جس کی وجہ سے کئی ایک "دولت اسلامیہ" کے خلاف ہو گئے۔
ترکی کے وزیر اعظم احمد داوٴد اوغلو کے بغداد کے دورے کے دوران عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ سرکاری فوجیں کارروائی کرنے میں پہل کر رہی ہیں۔عبادی نے کہا کہ حال ہی میں بغداد کو "دولت اسلامیہ" کے جنگجووٴں کی طرف سے خطرہ تھا لیکن اب جنگ دور دراز کے علاقے میں منتقل کر دی گئی ہے جبکہ سرکاری فوجوں نے بغداد کی طرف آنے والی شاہراہ پر واقع بیجی قصبے اور اس کی تیل صاف کرنے والی تنصیب پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔انھوں نے کہا کہ سرکاری فوجیں انبار صوبے اور دیالہ، صلاح الدین اور نینوا کے صوبوں کے علاقوں پر دوبارہ قبضہ کرنے کے قریب ہیں۔ عبادی نے ترکی کے وزیراعظم کی اسلامک اسٹیٹ کے گروہ کے خلاف لڑائی میں عراقی حکومت کی مدد کرنے کی پیشکش کا شکریہ ادا کیا۔اسکائی نیوز کے مطابق اتحادیوں کی طرف سے کی جانے والی ایک فضائی کارروائی میں رضوان ہمدان ہلاک ہو گئے ہیں جن کے بارے میں بتایا جاتا تھا کہ وہ "دولت اسلامیہ" کے "وزیر جنگ " ہیں۔اطلاعات کے مطابق یہ فضائی کارروائی موصل شہر کی قریب کی گئی جو اب "دولت اسلامیہ"کے قبضے میں ہے جبکہ عراقی ٹی وی کے مطابق "دولت اسلامیہ "کے 70 جنگجو بھی کرکوک میں ہونے والی ایک فضائی کارروائی میں ہلاک ہو گئے ہیں۔امریکی صدر براک اوباما نے عراقی سکیورٹی فورسز کی مدد کے لیے 3,500 مشیر عراق بھیجے ہیں۔ امریکہ، برطانیہ اور فرانس بشمول، سعودی عرب، کویت، بحرین، قطر اور عرب امارات شدت پسند گروپ دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں کے خلاف فضائی کارروائیاں کر رہے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.