تحریک تکمیل پاکستان سے قائداعظم کا خواب شرمندہ تعبیر کرنا چاہتے ہی،ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی
جمعہ 21 نومبر 2014 20:13
کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں ایک بار پھر تاریخی مقام مینار پاکستان سے تحریک تکمیل پاکستان کا آغاز کرکے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح اورشہداء کا خواب شرمندہ تعبیر کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے آج اپنے ایک بیان میں کہاکہ جماعت اسلامی ملک واحد دینی وسیاسی جماعت ہے جوملک کو موجودہ بحران سے نکالنے اورعوام کو مہنگائی،بیروزگاری،کرپشن سمیت مسائل سے نجات دلانے کی صلاحیت رکھتی ہے کیونکہ جماعت اسلامی ہی ملک کی واحد جماعت ہے جس کے پاس اہل ودیانتداروعوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار قیادت موجود ہے۔
جماعت اسلامی کھولے دعوے نہیں عملی اقدامات بھی کرکے دکھاتی ہے کراچی کے سابق میئر عبدالستارافغانی ،نعمت اللہ خان سے لیکرسراج الحق کا ملک وملت کیلئے کرادارواقدامات واضح ثبوت ہے۔(جاری ہے)
جنہوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات یااپنی تجوریاں بھرنے کی بجائے کفایت شعاری،سادگی ،میرٹ اورصرف عوامی مفاد کو سامنے رکھا،اب بھی عوام نے خدمت کا موقع دیاتو یہی دیانتدار قیادت خدمت ۔
،دیانت وامانت کے ساتھ ملک وقوم کی تقدیر بدل دے گی۔ مینار پاکستان پرہونے والے اجتماع عام کے ملکی سیاست میں گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔سندھ کے عوام ماضی کی طرح سراج الحق کی تحریک تکمیل پاکستان میں ہراول دستہ کا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی پاکستان ہی دراصل خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے جس کیلئے جماعت اسلامی جدوجہد کرہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.