چکوال‘ شیوراتری کی تقریبات میں حصہ لینے کیلئے 2سو ہندو یاتری 26نومبر کو کٹاس راج آئیں گے

جمعہ 21 نومبر 2014 20:38

چکوال ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) شیوراتری کی تقریبات میں حصہ لینے کیلئے 2سو ہندو یاتری 26نومبر کو کٹاس راج آئیں گے، راج کٹاس مندروں میں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے دوران وہ تین روز یہاں قیام کریں گے۔

(جاری ہے)

ہندو یاتریوں کی آمد کے سلسلہ میں ڈی سی او چکوال آصف بلال لودھی نے سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کرنے کا حکم دیا ہے وہ اس ضمن میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، جس میں ڈی پی او ڈاکٹر معین مسعود، ڈپٹی متروکہ وقف املاک اظہر علی سلہری ، اے سی چوآسیدنشاہ ثمینہ سیف نیازی، ڈی او سی شہباز نقوی، منیجر نیشنل بینک، ٹی ایم او چوآسیدنشاہ اور دیگر متعلقہ محکموں نے شرکت کی، اس موقع پر اظہر علی سلہری نے بتایا کہ ہندو یاتری سکول آف مائنز کٹاس میں قیام کریں گے۔

ڈی سی او چکوال نے اس موقع پر ہدایت کی کہ ہندو یاتریوں کے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد یاتری پاکستان سے خوشگوار یادیں لیکر واپس جائیں۔