سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلائے جانے کے واقعے کا از خود نوٹس لے لیا
پنجاب حکومت کو 3 روز میں جامع جواب جمع کرانے کا حکم
ہفتہ 22 نومبر 2014 14:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلائے جانے کے واقعے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت سے 3 روز میں جواب طلب کر لیا ۔ ہفتہ کو سپریم کورٹ نے لاہور کے نواحی علاقے کوٹ رادھا کشن میں المناک حادثہ پر از خود نوٹس لے لیا۔اس سے قبل بھی عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا لیکن رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی۔
سپریم کورٹ نے سانحہ پر حکومت پنجاب کو حکم دیا ہے کہ وہ واقعہ کی جامع رپورٹ 3 روز میں سپریم کورٹ میں جمع کرائے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں بھٹہ مالک یوسف گجر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ارشد مسیح اور اس کی بیوی شمع بی بی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بھٹے میں پھینک کر زندہ جلا دیا تھا جس کی تحقیقات کے لئے پنجاب حکومت نے ایک کمیشن بھی تشکیل دیا تھا اور پولیس نے 16 ملزمان کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.