کامیڈی فلم” پِچ پرفیکٹ2 “کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

فلم یونیورسل پکچرز کے تحت آئندہ سال15مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

اتوار 23 نومبر 2014 11:25

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء) یونیورسل پکچرز کے تحت بننے والی ہالی وڈ کی نئی میوزیکل کامیڈی فلم” پِچ پرفیکٹ2 “کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔2012کی سپر ہٹ ہالی وڈ کامیڈی فلم پِچ پرفیکٹ کا سیکوئل تیار کر لیاگیا ہے، اسی سلسلے میں نئی میوزیکل کامیڈی فلم پِچ پرفیکٹ2 کاپہلا ٹریلرریلیز کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہدایتکارہ الیزبیتھ بینکس کی اس ڈرامہ فلم کی کہانی کالج کی ایسی منچلی اسٹوڈنٹس کے گِرد گھوم رہی ہے جو انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کے دوران بھی اپنی شرارتوں سے باز نہیںآ تیں اور ہر ایک سے بے پرواہ زندگی کو بھرپور انداز میں انجوائے کرتی ہیں۔

پال بروکس، کے کینن اور الیزبیتھ بینکس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارہ اینا کینڈرک ،اسکائی لَر آسٹن ، اینا کیمپ ، کیٹی سیگل ، بریٹنی اسنو، ایسٹر ڈین اورایلکس نیپ اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔کالج لائف کی شرراتوں اور مستیوں سے بھرپور میوزک ، کامیڈی اورڈرامے کا مکس تڑکا لِئے یہ فلم یونیورسل پکچرز کے تحت آئندہ سال15مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :