Live Updates

گوجرانوالہ میں عمران خان کے ہورڈنگز جلانے والا ملزم بلال بٹ گرفتار ،ملزم کا تعلق مسلم لیگ( ن) سے بتایا گیا ، قائد تحریک انصاف کو انڈیاور ٹماٹر مارنے کی تیاری کر رہا تھا

اتوار 23 نومبر 2014 14:11

گوجرانوالہ میں عمران خان کے ہورڈنگز جلانے والا ملزم بلال بٹ گرفتار ..

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء ) گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے پوسٹر جلانے والا اور جلسے کے دوران انڈے اور ٹماٹر مارنے کی تیاری کرنے والا بلال بٹ کوگرفتار کرلیا گیا ، بلال بٹ کا تعلق مسلم لیگ (ن )سے بتایا گیا ہے ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال بٹ نے گوجرانوالہ میں عمران خان کے جلسے کے دوران انہیں مارنے کیلئے انڈے اور ٹماٹر بھی اکٹھے کر لئے تھے اور پولیس نے کارروائی کے دوران تمام سامان ضبط کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ، دوران حراست ملزم نے بتایا کہ عمران خان نے ان کے قائد میاں نواز شریف کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی اور اسی لئے انہوں نے گوجرانوالہ آمد کے موقع پر عمران خان کو ان کی بدتمیزی کا سبق سکھانے کیلئے یہ سامان اکٹھا کیا تھا -

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات