چیف الیکشن کمشنر کی تقرری ، معاملہ لٹکایا جا رہا ہے، وزیراعظم کو نوٹس کرینگے، چیف جسٹس
پیر 24 نومبر 2014 11:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24نومبر 2014ء) سپریم کورٹ نے مستقل چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے حکومت کو مزید وقت دینے سے انکار کر دیا ، چیف جسٹس ناصر الملک کہتے ہیں معاملہ لٹکایا جا رہا ہے ، وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کو نوٹس جاری کرینگے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر چیف الیکشن کمشنر کیلئے ایک نام پر متفق تھے ۔ ایک سیاسی جماعت نے جلسے میں نام پر اعتراض اٹھایا جس کے بعد متعلقہ شخصیت نے عہدہ قبول کرنے سے معذرت کر لی ۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ تمام جماعتوں کے اتفاق رائے کیلئے مخلصانہ کوشش کر رہے ہیں ۔
(جاری ہے)
اس پر جسٹس گلزار نے استفسار کیا کہ آپ ان مخلصانہ کوششوں کا ریکارڈ پیش کر سکتے ہیں ، آپ کو ایک گھنٹے کا بھی مزید وقت نہیں دے سکتے۔
اٹارنی جنرل سلمان بٹ نے کہا کہ قائد حزب اختلاف بیمار اور ملک سے باہر ہیں ۔ ایک دو دن میں خورشید شاہ کی واپسی پر معاملہ طے کر لیا جائے گا جس پر چیف جسٹس ناصر الملک نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سے فون پر بھی بات ہو سکتی ہے، ان کی موجودگی ضروری نہیں، بہت مواقع دیئے مزید تاخیر نہیں کر سکتے ۔ قائد حزب اختلاف واپس آئیں گے تو وزیر اعظم دورے پر چلے جائیں گے ، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ لٹکایا جا رہا ہے ۔ عدالت عظمیٰ نے مزید وقت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یکم دسمبر کو بلدیاتی الیکشن کیس میں یہ معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف اور اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو نوٹس جاری کریں گے، اس دوران قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کو واپس بلانے کا انتظامی حکم بھی جاری کیا جائے گا۔ کیس کی سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.