وزیر اطلاعات کی زیر صدارت ایف ایم ریڈیوز پشاور اور مردان سے متعلق اجلاس
پیر 24 نومبر 2014 17:35
پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ اور اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے عوام کو حکومت کے اصلاحاتی اقدامات سے بہتر انداز میں آگاہ کرنے کیلئے موثر حکمت عملی وضع کرنے پر زور دیا ہے تاکہ عوام حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کے ثمرات سے اچھی طرح مستفید ہو سکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف ایم ریڈیو پختونخوا پشاور اور ایف ایم ریڈیو پختونخوا مردان کے بارے میں بریفنگ کے دوران کیا ۔
اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ محمد اسرار ، ڈائریکٹر اطلاعات امداد اللہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔قبل ازیں سٹیشن ڈائریکٹر ایف ایم ریڈیو پختونخوا پشاور شعیب الدین اور پختونخوا ریڈیو مردان کے سٹیشن منیجر شمس الحق نے ایف ایم چینلز کے بارے میں بتایا کہ صوبے کے بیشتر اضلاع اورقبائلی ایجنسیوں میں ایف ایم ریڈیو کی نشریات سنی جاتی ہیں اور اس میں عوام کی دلچسپی کیلئے مختلف پروگرامات پیش کئے جا رہے ہیں جن میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے شروع کئے گئے اصلاحاتی اور ترقیاتی اقدامات، مختلف بیماریوں سے آگہی اور بچاؤ ، زراعت کے فروغ ، سیاحت و سپورٹس، مختلف علاقائی سرگرمیوں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے بھی پروگرام پیش کئے جاتے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.