حکومت پنجاب کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے 3600رضائیوں کی تقسیم(کل) شروع ہو گی
پیر 24 نومبر 2014 19:07
لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) حکومت پنجاب کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے بھجوائی جانے والی 3600رضائیوں کی تقسیم(آج) منگل سے شروع ہو رہی ہے، رضائیوں کی تقسیم کے سلسلہ میں دونوں تحصیلوں میں پانچ ،پانچ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن میں سرکاری اہل کار اور مقامی معززین شامل ہونگے۔
(جاری ہے)
وزیر مملکت برائے ہیلتھ سروسز میڈم سائرہ افضل تارڑ نے اس حوالہ سے منعقدہ اجلاس کے دوران سیلاب زدگان کی بحالی اور امداد کے لیے 61کروڑ سے زائد کی خطیر رقم کی فراہمی پر حکومت پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کے لیے خادم پنجاب محمد شہباز شریف نے جو اقدامات کئے ہیں ملکی تاریخ میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی اوریہ رضائیاں بھی موسم سرما میں سیلاب زدگان کے لیے حکومت پنجاب کا ایک تحفہ ہے۔
ایم این اے میاں شاہد حسین بھٹی ،ایم پی اے اسد اللہ ارائیں کے نمائندہ عمران جمیل،اے ڈی سی نعمان حفیظ ،اے سی عمر فاروق وڑائچ ،مختار احمد مکھی،ریاض احمد تارڑ و دیگر نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چھوٹے دیہاتوں اور ڈیرہ جات کے انتہائی غریب افراد میں رضائیوں کی تقسیم عمل میں لائی جائیگی اور خصوصی کمیٹیاں شفاف تقسیم کو یقینی بنائیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.