پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات بہتر ہوئے ہیں ،جان کیری 2015کے اوائل میں پاکستان آئیں گے ،سرتاج عزیز

پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھے سیاسی، معاشی اور سیکورٹی تعلقات کا خواہاں ہے ،مشیر خارجہ بھارت کے ساتھ سرحد پر تناوٴ کی وجہ سے آپریشن ضرب عضب متاثر ہوا۔آپریشن کی کامیابی عالمی برادری کے مفاد میں ہے ،انٹرویو

پیر 24 نومبر 2014 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات بہتر ہوئے ہیں جان کیری 2015کے اوائل میں پاکستان آئیں گے۔ ایک انٹرویو میں سرتاج عزیز نے کہاکہ پاک امریکا اسٹرٹیجک اور معاشی تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔انہوں نے بتایا کہ امریکا کے وزیر خارجہ جان کیری 2015 کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں عزیز نے بتایا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھے سیاسی، معاشی اور سیکورٹی تعلقات کا خواہاں ہے۔ افغانستان میں نئی حکومت قائم ہونے کے بعد اچھے تعلقات کا عمل شروع کیا جا چکا ہیانہوں نے بتایا کہ افغان صدر اشرف غنی پاکستان کے ساتھ اعتماد کی بحالی اور کثیر جہتی تعلقات کے خواہش مند ہیں۔

(جاری ہے)

'ان کا دورہِ پاکستان بہت کامیاب اور توقعات سے کہیں زیادہ سود مند رہا۔

سرتاج عزیز کے مطابق دونوں پڑوسی ملک سرحد پر سیکورٹی سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے طریقہ کار پر رضامند ہو چکے ہیں۔اس فیصلہ کے مستقبل قریب میں اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انڈیا کے ساتھ سرحد پر تناوٴ کی وجہ سے آپریشن ضرب عضب متاثر ہوا۔آپریشن کی کامیابی عالمی برادری کے مفاد میں ہے۔