فوج کی کردا ر کشی جماعت اسلامی کے رہنماؤں کاوطیرہ بن چکی ہے ‘ سراج الحق پر بغاوت کا مقدمہ چلایاجائے،ثروت قادری
منگل 25 نومبر 2014 17:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) سربراہ پاکستان سُنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف فوجی آپریشن مقدس جہاد ہے، آپریشن ضرب عضب کو ڈرامہ قراردینااسلام اورملک دشمنی پرمبنی ہے۔سراج الحق پر بغاوت کا مقدمہ چلایاجائے۔جماعت اسلامی آئی ڈی پیزسے جھوٹی ہمدردی کی آڑ میں دہشت گردوں کو شیلٹر فراہم کرناچاہتی ہے۔
دہشتگردوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے پاک فوج کی کردارکُشی کرنا جماعت اسلامی کے رہنماؤں کاوطیرہ بن چکاہے۔آپریشن ضربِ عضب ختم کرنے کے مطالبے سے جماعت اسلامی کا مخفی ایجنڈاعیاں ہوگیاہے۔چیف جسٹس آف پاکستان کو امیرجماعت اسلامی سراج الحق کے بیان کا ازخودنوٹس لیناچاہیے۔آپریشن ضربِ عضب پوری قوم کی آوازہے۔(جاری ہے)
پاک فوج اپنے لہو سے ارض وطن کی حفاظت کر رہی ہے ۔
ملک کی تمام محب وطن قوتیں پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہیں ۔ پاک فوج کومتنازعہ بنانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔بلوچستان کے دورے پر روانگی سے قبل مرکزاہلسنّت پرکارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ثروت اعجازقادری نے کہا کہ منور حسن کاملک میں قتال فی سبیل اللہ کو فروغ دینے کا بیان ملک کو ایک نئے بحران میں دھکیلنے کی سازش ہے۔منورحسن درحقیقت ملک میں داعش کے دہشت گردوں کے لیے راہ ہموار کرناچاہتے ہیں۔اگرایسانہیں ہے تو بتایاجائے کہ مسلم اکثریتی ریاست میں قتال فی سبیل اللہ کااعلان کس کیخلاف ہے؟ کیا منور حسن قوم کو پاک فوج کیخلاف ہتھیاراُٹھانے پر اُکسارہے ہیں؟منورحسن کے بیان نے عالمی تناظر میں پاکستان کی ساکھ کو مجروح کیاہے، انھیں اپنے گمراہ کن بیان پر قوم سے فوری طورپر معافی مانگنی چاہیے۔انہوں نے مزیدکہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ملک میںآ خری دہشتگردکے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کے بیان سے قوم کے حوصلے بلندہوئے ہیں۔ پاک فوج آپریشن ضربِ عضب کے ذریعے ملک کی سلامتی اور تحفظ کی جنگ لڑ رہی ہے۔ قومی تاریخ کے اس اہم مرحلے پر پوری قوم کے لیے ضروری ہے کہ وہ پاک فوج کا ساتھ دے تاکہ ملک و قوم کو دہشت گردی کے ناسور سے نجات مل سکے اور پاکستان کو امن و سکون کا گہوارہ بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز کوبنیادی سہولتیں فراہم کرنا ریاست اور قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ پوری قوم وزیرستان سے نقل مکانی کرنیوالے ہم وطنوں کی دیکھ بھال کیلئے ایثار کا مظاہرہ کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.