پاک بھارت باضابطہ مذاکرات کی ابھی کوئی صورت نظر نہیں آرہی‘ بھارتی وزیراعظم مذاکرات ختم نہ کرتے تو معاملات کافی آگے جاچکے ہوتے‘ مغربی اور سارک ممالک ہمارے مذاکرات کے خواہاں ہیں‘ پاکستان مذاکرات کیلئے تیار ہے،

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی سارک سربراہ کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے بات چیت

بدھ 26 نومبر 2014 21:30

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاک بھارت باضابطہ مذاکرات کی ابھی کوئی صورت نظر نہیں آرہی‘ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مذاکرات ختم نہ کرتے تو معاملات کافی آگے جاچکے ہوتے‘ مغربی اور سارک ممالک پاک بھارت مذاکرات کے خواہاں ہیں‘ پاکستان مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں سارک سربراہ کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ چین کو سارک کانفرنس اور ترکی کا مبصر ہونے کی حمایت کرتے ہیں۔

اب مغربی اور سارک ممالک پاک بھارت مذاکرات کے خواہاں ہیں تو پاکستان بھارت سے مذاکرات کیلئے تیار ہے اور اس کیلئے پہل بھارت کو کرنا ہوگی کیونکہ نریندر مودی مذاکرات ختم نہ کرتے تو آج معاملات بہت آگے جاچکے ہوتے۔ اب پاک بھارت باضابطہ مذاکرات کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی