عمران خان دھماکہ خیز انکشافات میں حکمرانوں کی دھاندلی کو بے نقاب کر ینگے ‘30نومبرسے پہلے حکو مت سے کسی قسم کے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا جو بھی احتجاجی جلسے کے بعد ہی ہوگا‘گر فتاریوں اور جیلوں سے حکمران خوفزدہ نہیں کرسکتے مگر ”بہتر “ہو گا کہ حکمران ہمارے کارکنوں کو ہر اساں کر نا چھوڑدیں ورنہ نتائج کے ذمہ دار بھی خود ہی ہونگے ‘دھاندلی سے قائم ہونیوالی (ن) لیگ کی حکو مت کسی صورت اپنی آئینی مدت پوری نہیں کر سکتی،
تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمود قر یشی کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو
بدھ 26 نومبر 2014 23:31
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمود قر یشی نے کہاہے کہ عمران خان (کل) دھماکہ خیز انکشافات میں حکمرانوں کی دھاندلی کو بے نقاب کر ینگے ‘30نومبرسے پہلے حکو مت سے کسی قسم کے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا جو بھی احتجاجی جلسے کے بعد ہی ہوگا‘گر فتاریوں اور جیلوں سے حکمران خوفزدہ نہیں کرسکتے مگر ”بہتر “ہو گا کہ حکمران ہمارے کارکنوں کو ہر اساں کر نا چھوڑدیں ورنہ نتائج کے ذمہ دار بھی خود ہی ہونگے ‘دھاندلی سے قائم ہونیوالی (ن) لیگ کی حکو مت کسی صورت اپنی آئینی مدت پوری نہیں کر سکتی ۔
بدھ کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قر یشی نے کہا کہ (ن)لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکو مت تحر یک انصاف کے30نومبر کے احتجاج سے خوفزدہ ہے جس کی وجہ سے تحر یک انصاف کے کارکنوں کو ہر اساں کیا جا رہا ہے لیکن تحر یک انصاف حکمرانوں کے ان اوچھے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ ہونیوالی نہیں ان کا ہر سطح پر ڈٹ کر مقابلہ کیا جا ئیگا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان جمعہ کے روز عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کے متعلق انتہائی اہم انکشافات کر یں اور حکمرانوں کے ساتھ ساتھ اس دھاندلی میں ملوث دیگر لوگوں کو بے قوم کے سامنے بے نقاب کیا جا ئیگا اور (ن) لیگ کی حکو مت کو ہر صورت گھر جانا ہو گا ۔
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.