وزیر اعظم نوازشریف آج بھی اپنا وفد بھیجیں ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں ‘ پرویز خٹک

جمعرات 27 نومبر 2014 13:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خا ن نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے وزیر اعظم نوازشریف آج بھی اپنا وفد بھیجیں ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ تیس نومبر کے جلسے میں د س لاکھ سے زائد کارکن شرکت کریں گے جس سے مخالفین کو انکی حیثیت کا پتہ چل جائے گا۔

(جاری ہے)

پرویز خٹک نے کہا کہ پرامن احتجاج سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت بوکھلاہٹ کاشکارہے ‘ اسلام آباد دھرنے پر صوبائی حکومت نے کچھ خرچ کیا نہ سرکاری وسائل استعمال کئے۔ مخالفین کے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں۔ تیس نومبر کا اسلام آباد جلسہ پرامن ہوگا، اگر تصادم ہوا تو وفاقی حکومت کرے گی۔