ترجمان دفتر خارجہ کا وزیردفاع کے امریکہ کے حوالہ سے بیان پر تبصرہ سے صاف انکار، امریکہ سے جامع اور تعمیری رابطہ ہے، بعض امور پر اختلاف رائے ہو سکتا ہے، محتاط جواب

جمعرات 27 نومبر 2014 22:41

ترجمان دفتر خارجہ کا وزیردفاع کے امریکہ کے حوالہ سے بیان پر تبصرہ سے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے وزیردفاع کے امریکہ کے حوالہ سے بیان پر تبصرہ سے صاف انکارکردیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جب ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے ترجمان نے اس حوالہ سے تفصیلی سوال کیا تو تسنیم اسلم نے وزیر دفاع کی طرف سے خطہ میں امریکی پالیسی کی ناکامی کے بارے میں بیان پر کسی قسم کے تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزراء اور سیاسی شخصیات کے بیانات پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتیں،پاکستان کا امریکہ سے جامع اور تعمیری رابطہ ہے، بعض امور پر اختلاف رائے ہو سکتا ہے،ان پر ہم باہمی ملاقاتوں میں بات چیت کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :