بھارت سے تمام معاملات پر نتیجہ خیز مذاکرات چاہتے ہیں: نواز شریف
جمعہ 28 نومبر 2014 11:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) وزیراعظم کا کہنا ہے بھارت سے کشمیر سمیت تمام معاملات پر نتیجہ خیز مذاکرات چاہتے ہیں۔ ملک میں دھرنا سیاست اب نہیں چلے گی۔ کیا عمران خان کو حکومت گرانے کیلئے ووٹ ملے؟ نواز شریف سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ کٹھمنڈو سے وطن واپسی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جو نیا خیبرپختونخوا نہیں بنا سکے وہ ملک کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔ ملک میں اب دھرنا سیاست نہیں چلے گی۔ کیا عمران خان کو حکومت گرانے کیلئے ووٹ ملے تھے؟۔ صوبے میں جیلیں ٹوٹ رہی ہیں اور یہ دھرنے دے رہے ہیں۔ عوام نے دھرنے دینے کے لئے ووٹ نہیں دیئے۔ اچھا ہوتا وہ پارلیمنٹ کے ایوانوں میں آکر تنقید کرتے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دھرنے میں آنے والے سرکاری گاڑیاں اور پٹرول استعمال کرتے ہیں۔ دھرنے والوں کو ملکی معشیت تباہ نہیں کرنے دیں گے۔
بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر کو متنازع مسئلہ سمجھتی ہے۔ بھارت کا ہائی کمشنر سے کشمیری قیادت کی ملاقات کو جواز بنا کر مذاکرات ختم کرنا مناسب اقدام نہیں تھا۔ بھارت سے کشمیر سمیت تمام معاملات پر نتیجہ خیز مذاکرات چاہتے ہیں۔ بھارت ایل او سی پر جانوں کے ضیاع کا ذمہ دار ہے۔ کنٹرول لائن پر بھارت کی خلاف ورزیوں کے باعث صورت حال سنگین ہوئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.