تحریک انصاف کے کارکن آج تمام رکاوٹیں توڑتے ہوئے اسلام آبادپہنچیں گے ،راستہ روکنے کی کوشش کی گئی تو بھر پور مزاحمت کریں گے،حکومتی جبر وتشدد ہمارے ارادے متزلزل نہیں کر سکتے ،کارکنوں پر تشدد ہوا تو ڈٹ کر مقابلہ کریں گے پرامن احتجاج ہر جماعت کاجمہوری حق ہے، 30 نومبر کا جلسہ حکمرانوں کے تابوت کا آخری کیل ثابت ہوگا ،جعلی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار میں آنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں،این اے81سے ہزاروں کارکن ایک بڑے کارواں کی شکل میں شرکت کے لئے روانہ ہوں گے

تحریک انصاف کے راہنماچوہدری شہباز کسانہ ایڈووکیٹ کااجلاس سے خطاب

جمعہ 28 نومبر 2014 17:18

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 28نومبر 2014ء ) تحریک انصاف کے راہنماچوہدری شہباز کسانہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن آج تمام رکاوٹیں توڑتے ہوئے اسلام آبادپہنچیں گے ،راستہ روکنے کی کوشش کی گئی تو بھر پور مزاحمت کریں گے،حکومتی جبر وتشدد ہمارے ارادے متزلزل نہیں کر سکتے ،کارکنوں پر تشدد ہوا تو ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،ایک طرف حکومت مذاکرات کی باتیں کر رہی ہے تو دوسری طرف اسلام آباد کو سیل کیا جا رہا ہے ، پرامن احتجاج ہر جماعت کاجمہوری حق ہے۔

30 نومبر کا جلسہ حکمرانوں کے تابوت کا آخری کیل ثابت ہوگا ،جعلی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار میں آنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں۔این اے81سے ہزاروں کارکن ایک بڑے کارواں کی شکل میں شرکت کے لئے روانہ ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 81کے مرکزی دفتر میں جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلہ میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ تحریک انصاف کرپٹ حکمرانوں کے خلاف سیسہ پلائی کی دیوار بن چکی ہے ۔

پاکستان کا بچہ بچہ ملک سے مہنگائی اورکرپشن کے خاتمے کیلئے عمران خان کے دست بازو بننے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اب بیدار ہو چکے ہیں اور لاکھوں نوجوان ثابت کریں گے کہ عمران خان ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام تعلیم ، صحت اور با عزت روزگار کے حق سے محروم ہیں ۔ ڈالر کی قیمت کم ہونے کے باوجود غریب اور متوسط طبقے کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔

آٹے ، دال کی قیمتوں بدستور حکمرانوں کا منہ چڑا رہی ہیں ، مٹھی بھر مراعات یافتہ طبقہ قومی وسائل مل کر ہڑپ اور عیش و عشرت کی زندگی بسر کر رہاہے ۔ ملک بھر میں کرپشن مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ اداروں کے ذریعے کرپشن ختم کرنا محض خواب ہی رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی پیداوار حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے اور انہیں اپنی کرپشن کا حساب دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ایک سال میں ہی ن لیگ کی حکومت نے عوام کو زندہ در گور کر دیاہے ۔