داعش پاکستان میں اپنا وجود قائم کرنے کی کوشش کررہی ہے جس کے ثبوتجلد دوں گا۔سینیٹر رحمن ملک،
دہشت گردی ملک میں ختم نہیں ہوئی‘ طالبان اور داعش کے آپس میں قریبی تعلقات ہیں۔میڈیا سے گفتگو
جمعہ 28 نومبر 2014 23:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) پیپلزپارٹی کے راہنماء و سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ داعش پاکستان میں اپنا وجود قائم کرنے کی کوشش کررہی ہے جس کے ثبوت آئندہ چند روز میں دوں گا‘ دہشت گردی ملک میں ختم نہیں ہوئی‘ طالبان اور داعش کے آپس میں قریبی تعلقات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جمعہ کو میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر داعش اپنا وجود قائم کرنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کررہی ہے۔ داعش اور طالبان کے آپس میں قریبی تعلقات ہیں جس کے ثبوت آئندہ چند دنوں میں میڈیا کے سامنے لاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ داعش نے ملک کے اندر لیڈرشپ کیلئے جس سے رابطہ کیا ہے اس کے بارے میں بھی میرے پاس ثبوت موجود ہیں۔(جاری ہے)
داعش پوری دنیا کی ایک فرنچائز بن چکی ہے جس کی مختلف شاخیں قائم ہورہی ہیں۔
داعش عراق میں القاعدہ کا حصہ ہے جو پہلے لوگوں کو بموں سے اڑاتی تھی اب گلے بھی کاٹتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے پنجابی طالبان بارے پیشگی اطلاع دی تھی تو میرا مذاق اڑایا گیا تھا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ داعش کا سرکردہ راہنماء ابوبکر البغدادی فاٹا کے علاقے میں رہ کر گیا ہے۔ پاکستان مین داعش کی وال چاکنگ کرنے والوں کو سکیورٹی ایجنسیاں گرفتار کرکے تفتیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے واضح بیان دیا ہے کہ داعش کا سایہ بھی پاکستان پر پڑنے نہیں دیں گے جس کی وجہ سے قوم کو اطمینان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت داعش کی حوالے سے سنجیدگی اختیار کرے کیونکہ دہشت گرد تنظیمیں کبھی بھی اعلین کرکے نہیں آتیں بلکہ وہ خاموشی سے منظم ہوکر کارروائی کرتی ہیں۔۔مزید اہم خبریں
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
-
اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ
-
پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترامیم کے معاملے پر 12رکنی خصوصی کمیٹی قائم
-
چین چاند کے ’چُھپے ہوئے‘ حصے پر مشن بھیجے گا
-
شہریوں کی سولر پر منتقلی میں اضافہ، حکومت نے نئی پالیسی پر کام شروع کر دیا
-
پنجاب حکومت کا ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں کوسبسڈی دینے کافیصلہ
-
توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
لاہور،20کلو آٹے کی قیمت 2800سے کم ہو کر2000ہو گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.