جماعت اسلامی پاکستان نے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے معذرت کر لی

ہفتہ 29 نومبر 2014 22:35

جماعت اسلامی پاکستان نے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) جماعت اسلامی پاکستان نے تحریک انصاف کے 30 نومبر کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے معذرت کر لی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک اور سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی اسد قیصر نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو جلسے میں شرکت کرنے کی دعوت دی تا ہم انہوں نے یہ کہہ کر معذرت کر لی کہ جماعت اسلامی اپنا مصالحتی کردار جاری رکھنا چاہتی ہے۔