عمران خان کی کال پر 16 دسمبر کو پاکستان بند نہیں ہوگا ،سید خورشید شاہ
پیر 1 دسمبر 2014 16:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ عمران خان کی کال پر 16 دسمبر کو پاکستان بند نہیں ہوگا ‘ سیاست میں مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے ‘ حکومت کو مذاکرات کرنا پڑینگے ‘پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ وفاقی وزیر کا یہ بیان کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں کریں گے انتہائی غلط ہے مسئلے کا سیاسی حل نکالا جائے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سیاست میں مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے عمران خان کی کال پر پاکستان بند نہیں ہوگا تاہم حکومت کو مذاکرات کرنے پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عمران خان کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گی تو اپنے لیے گڑھے کھودے گی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے کہوں گا کہ مذاکرات نہ کرنے کا بیان افسوسناک ہے۔(جاری ہے)
قائدِ حزبِ اختلاف نے کہا کہ حکومت اور عمران خان دونوں ریاست کو نقصان پہنچانے پر تلے ہوئے ہیں۔
ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہاکہ امید ہے وزیر اعظم سے ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر کا معاملہ طے ہو جائے گا چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر خورشید شاہ نے کہا کہ جسٹس طارق پرویزریٹائرڈ واحد امیدوار رہ گئے ہیں جن پر کسی نے اعتراض نہیں کیاتاہم تحریک انصاف تاحال ناصر اسلم زاہد کے نام پر ڈٹی ہوئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.