قیمتوں میں کمی کے بعد مختلف شہروں میں پمپس بند ہونے سے پیٹرولیم مصنوعات نایاب،
کھلے ہوئے پمپس پر شہریوں کو طویل قطاروں میں لگ کر پیٹرول حاصل کرنا پڑا ، کئی مقامات پر بلیک میں فروخت ہوتا رہا، پیٹرولیم مصنوعات کا موجودہ ذخیرہ پرانی قیمتوں میں خریدا گیا ہے جسے نئی قیمتوں پر فروخت نہیں کرسکتے‘ پیٹرول پمپ مالکان کا موقف، جب قیمتوں میں اضافہ کیا جاتاہے تو فوری نئی قیمتوں پر فروخت ، کمی پر مصنوعی قلت پیدا کر دی جاتی ہے ‘ شہریوں کی گفتگو ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کے بعد انسپکشن ٹیموں کی پٹرول پمپوں کی اچانک چیکنگ پیمانوں میں گڑبڑ ،کم مقدار میں پٹرول فروخت کرنے پرمتعدد کو جرمانے ،27نوزل یونٹ سیل،چالان برائے کارروائی عدالت بھیج دئیے گئے
پیر 1 دسمبر 2014 21:05
لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپس بند کردیئے گئے جس سے پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا دیکھنے میں آئی ،کھلے ہوئے پمپس پر شہریوں کو طویل قطاروں میں لگ کر پیٹرول حاصل کرنا پڑا جبکہ کئی مقامات پر بلیک میں فروخت جاری رہی ، کئی مالکان نے نئی قیمتوں پر عملدرآمد شروع کر کے پیٹرول کی کم مقدار پر فروخت شروع کر دی جس پر متعدد کو جرمانے ةکئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر عملدرآمد میں پیٹرول پمپس مالکان حائل ہو گئے ۔لاہور، فیصل آباد ،گوجرانوالہ ،راولپنڈی ،ملتان ،حافظ آباد ،میانوالی ،بہاولپور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کے بیشتر پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت بند کردی گئی جبکہ پمپوں پر پرانی قیمتوں میں ہی پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت جاری ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت نے کارروائی شروع کر دی ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.