مجلس وحدت مسلمین نے گلگت بلتستان میں دھاندلی کی صورت میں بھر پور مزاحمت کر نے کی دھمکی د یدی،

حکمرانوں کی دھاندلی کی تمام کوشش ناکام بنا دیں گے ‘ہم عوام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے امیدواروں کو انتخابی میدان میں لیکرآئیں گے ‘ہم معاشرے سے کرپشن ،،اقرباپروری،فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں‘ وفاقی وزیر اطلاعات نے گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ نہ کہہ کر وہاں کے عوام کی توہین کی ہے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا طلبا ء سے خطاب

بدھ 3 دسمبر 2014 21:58

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے دھاندلی کی صورت میں بھر پور مزاحمت کر نے کی دھمکی دیتے ہوئے کہاہے کہ حکمرانوں کی دھاندلی کی تمام کوشش ناکام بنا دیں گے ‘ہم عوام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے امیدواروں کو انتخابی میدان میں لیکرآئیں گے ‘ہم معاشرے سے کرپشن ،اقرباپروری،فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں‘ وفاقی وزیر اطلاعات نے گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ نہ کہہ کر وہاں کے غیور عوام اور شہداء کی توہین کی ہے‘ہمیں تعجب ہے سیاسی جماعتیں اس پر خاموش ہیں( ن) لیگ نے انڈیا کے موقف کی حمایت کر دی ہے جو انکی عوام دشمنی اور بھارت دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

وہ قم المقدس میں گلگت بلتستان کے طلباء سے خطاب کررہے تھے جبکہ اپنے خطاب میں راجہ ناصر عباس نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام بائی چانس نہیں بلکہ بائی چوائس پاکستانی ہے حکمران اور انکے حواری الیکشن میں دھاندلی کے لئے تیاریاں کر رہے ہیں مگر ہم انکو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسی کسی بھی سازش اور عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے سے باز رہیں ورنہ عوامیمینڈیٹ پر شب خون مارنے کے بھیانک نتائج نکلیں گے جسکے ذمہ دارحکمران اور انتخابات کروانے والی انتظامیہ ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ قوم اب ان سیاسی فرعونوں،اور مذہبی بلعم بعوروں کو بے نقاب کر کے رہیں گے مجلس وحدت مسلمین انشااللہ ہر فورم پر گلگت بلتستان کے مظلوم عوام کی جنگ لڑے گی اور کسی بھی غاصب کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے سبسڈی ختم کر کے غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھین لیا تھا اب یہ کس منہ سے عوام کے لئے حق دینے کی بات کرتے ہیں ‘عوام بیدار اور باشعور ہیں انشااللہ اس جنت نظیر خطے کو ہم امن کا گہوارہ اور باقی صوبوں کے لئے ایک مثال بنائیں گے ۔