رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نا اہلی کیس کی سماعت کے شیڈول میں تبدیلی کردی ، اب وزیراعظم نا اہلی کیس کی سماعت آٹھ کی بجائے9 دسمبر کو ہو گی
جمعرات 4 دسمبر 2014 21:09
اسلام آباد : (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء ) رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نا اہلی کیس کی سماعت کے شیڈول میں تبدیلی کردی جس کے تحت اب وزیراعظم نا اہلی کیس کی سماعت آٹھ کی بجائے9 دسمبر کو ہو گی۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 62،63 کی تشریح کے لیے وزیراعظم نا اہلی کیس کی سماعت تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے۔
چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ نے وزیر اعظم نا اہلی کیس کی سماعت آٹھ دسمبر کو مقرر کی گئی تھی لیکن سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے زیر سماعت دیگر مقدمات کے پیش نظر وزیراعظم نا اہلی کی سماعت میں ایک روز کی تبدیلی کرتے ہوئے نو دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کوئٹہ سپریم کورٹ رجسٹری میں سماعت کے دوران نااہلی کیس کی اہمیت کے پیش نظر اس مقدمے کے لیے لارجربنچ قائم کرنے کاحکم جاری کیاتھا اورچیف جسٹس ناصرالملک سے استدعاکی تھی کہ اس کیس کولارجربنچ میں لگایاجائے جس پر چیف جسٹس پاکستان نے اس پرپہلے لارجربنچ قائم کیاجس کی سربراہی وہ خود کریں گے جبکہ دیگر ججز میں جسٹس جواد ایس خواجہ ،جسٹس انور ثظہیر جمالی ،جسٹس میاں ثاقب نثارسمیت دیگرججز کوشامل کیاگیاپہلے اس مقدمے کو8دسمبرکوسماعت کے لیے مقرر کیاگیامگر جمعرات کواس مقدمے کی تاریخ میں تبدیلی کردی گئی اور اس مقدمے کو9دسمبرکوسماعت کے لیے مقررکیاگیاہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.