کشمیر: فوجی کیمپ پر حملہ، 5 سیکورٹی اہلکار ہلاک
جمعہ 5 دسمبر 2014 12:11
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک فوجی کیمپ پر حملہ میں پانچ سیکورٹی اہلکار اور دو حملہ آور ہلاک ہو گئے۔ سرکاری حکام نے بتایا کہ حملہ لائن آف کنٹرول کے قریب اڑی میں واقع ایک کیمپ پر ہوا۔ ایک فوجی افسر نے بتایا کہ جنگجوؤں نے جمعہ کی صبح کیمپ پر دستی بموں اور خود کار اسلحہ سے فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق، حملہ میں تین فوجی اور دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ایک شدت پسند بدستور کیمپ میں موجود ہے جبکہ ایک زخمی پولیس افسر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سری نگر میں فوجی ترجمان این این جوشی نے صرف اتنا بتایا کہ ' آپریشن جاری ہے'۔
(جاری ہے)
یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب ہندوستانی وزیر اعظم نریندرا مودی پیر کو کشمیر کا دورہ کرنے والے ہیں۔
خیال رہے کہ کشمیر میں ایک مہینے تک جاری رہنے والے مقامی انتخابات کے لیے ہزاروں کی تعداد میں اضافی پیرا ملٹری فوجی تعینات ہیں۔ 25 نومبر کو الیکشن کے پہلے مرحلہ میں 15 حلقوں میں ووٹروں کا قابل ذکر ٹرن آؤٹ دیکھنے کو ملا تھا۔ جموں و کشمیر میں پانچ مرحلوں میں الیکشن مکمل ہو گا جبکہ نتائج 23 دسمبر کو سامنے آئیں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.