الیکشن کمشنر کے بدلنے سے دھاندلی زدہ انتخابی نظام نہیں بدلے گا،ڈاکٹر طاہر القادری،
4پرانے ممبرز کے ہوتے ہوئے پانچواں نیا ممبر کچھ نہیں کر سکے گا ،پرانے ممبرز فارغ نیا نظام لایا جائے، نابینا افراد پر تشدد کرنے والی لاہور پولیس کو یقین ہے14قتل بھی کر دیں گے تو کچھ نہیں ہو گا ،ہیوسٹن سے گفتگو
جمعہ 5 دسمبر 2014 22:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ الیکشن کمشنر کے بدلنے سے دھاندلی پر مبنی انتخابی نظام نہیں بدلے گا،الیکشن کمشن کی تشکیل نو کی جائے ۔4پرانے ممبرز کے ہوتے ہوئے پانچواں نیا ممبر کچھ نہیں کر سکے گا ۔پرانے ممبرز فارغ نیا نظام لاے بغیر دھاندلی کا راستہ بند نہیں ہو گا ۔
گذشتہ روز ہیوسٹن کے ST Luke ہسپتال سے مرکزی میڈیا سیل سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ سٹیٹس کو کی محافظ قوتیں انداز بدل بدل کر پرانے نظام کو جاری رکھنا چاہتی ہیں،جب تک پورا نظام نہیں بدلے گا کچھ نہیں بدلے گا۔ڈاکٹر طاہر القادری نے لاہور میں نابیناؤں پر لاہور پولیس کے تشدد پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ لاہور پولیس کو پختہ یقین ہے کہ وہ 14معصوموں کو قتل بھی کر دیں گے اور 100سے زائد شہریوں کو گولیوں سے چھلنی بھی کر دیں گے تو حکمران انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی بجائے انہیں شاباش اور تھپکی دیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.