عمران خان نوجوان طبقے کو سازش کے ذریعے فحاشی و عریانی کی طرف دھکیل رہے ہیں، نوجوان طبقہ گانے بجانے کے بجائے سروں پر کفن باندھ کر ملک و قوم کے دشمنوں کا پیچھا کر کے ان کے عزائم ناکام بنائے، خطے میں امن ناگزیر سے بحیثیت قوم متحد ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے،
عوامی نیشنل پارٹی مردان کے صدر حمایت اللہ مایارکا تقریب سے خطاب
ہفتہ 6 دسمبر 2014 19:05
تخت بھائی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع مردان کے صدر حمایت اللہ مایار نے کہا ہے کہ عمران خان نوجوان طبقے کو ایک سازش کے ذریعے فحاشی و عریانی کی طرف دھکیل رہے ہیں، نوجوان طبقہ گانے بجانے کے بجائے سروں پر کفن باندھ کر ملک و قوم کے دشمنوں کا پیچھا کر کے ان کے عزائم ناکام بنائے، خطے میں امن ناگزیر سے بحیثیت قوم متحد ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
وہ تاریخی گاؤں ٹکر کے حجرہ خدائی خدمت گار دلبر خان ٹکر مرحوم میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس سے قبل انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی اور نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے دفتر کا افتتاح کیا۔ تقریب سابق صدر اور قومی اسمبلی کے امیدوار فاروق خان، لعل شرف ایڈووکیٹ، ایوب ٹکر، حاجی حلیم خان، حاجی بہادر خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان پختون قوم سے کئے گئے وعدوں کو نبھانے میں مکمل ناکام ہو کر منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔
صوبے میں امن کی خراب صورتحال کی وجہ سے کارخانہ وار، سرمایہ دار اور دیگر کاروبار طبقہ نقل مکانی پر مجبور ہو کر بیرون ملک سر مایہ منتقل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باشعور اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بھنگڑے میں ڈال کر باغی بنانے پر تلے ہوئے ہیں لیکن پختون قوم اب جان چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 14 دسمبر کو مردان جلسہ ماضی کے ریکارڈ جلسوں کو مات دے گا۔ جس میں اے این پی کے مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.