صدر زرداری پنجاب میں کسانوں کی کانفرنسیں کر رہے ہیں ،اور زرداری ہی کے کہنے پر صوبہ سندھ کی حکومت گنے کی قیمت کم کرکے کسانوں کو تباہ کر رہی ہے،سندھ حکومت کی طرف سے شوگر ملز مافیا کو خوش کرنے کیلئے گنے کی قیمت کم کرنے پر شدید مذمت کر تا ہوں ،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو گنے کی قیمت فوری طور پر 250روپے فی من مقرر کر دینی چاہئے،
تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ کی بات چیت
ہفتہ 6 دسمبر 2014 21:36
لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء ) تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ صدر زرداری پنجاب میں کسانو ں کی کانفرنسیں کر رہے ہیں اور زرداری ہی کے کہنے پر صوبہ سندھ کی حکومت گنے کی قیمت کم کرکے کسانوں کو تباہ کر رہی ہے ۔ سندھ حکومت کی طرف سے شوگر ملز مافیا کو خوش کرنے کیلئے گنے کی قیمت کم کرنے پر شدید مذمت کر تا ہوں ۔
موجودہ حکومت کسانوں کی خوشحالی اور ترقی پر کوئی توجہ نہیں دے رہی جس سے کسان کافی مشکلات سے دو چار ہیں ۔سیاسی حکومتوں کے دور میں ہمیشہ کسانوں کے حقوق کو پامال کئے گئے ہیں۔ جنرل مشرف کے دور حکومت سے پہلے خصوصاً گندم اور بہت سی زرعی اشیاء باہر ملکوں سے درآمد کی جاتی تھی تھیں۔ کیونکہ سیاستدانوں کو اس میں فائدہ تھا ۔(جاری ہے)
وہ تحریک استقلال پنجاب کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات شیخ ہارون سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ گندم جس ملک سے خریدتے تھے اس میں بھی سیاستدانوں کو کمیشن ملتی تھی ،پھر وہاں سے بحری جہازوں پر جب لوڈ کرتے تھے اس میں بھی کمیشن، کراچی سے بحری جہاز وں پر لوڈ کرنے اور اُتارنے میں بھی کمیشن، اور کراچی سے اندرونی ملک سپلائی کرنے پر کنٹریکٹروں سے بھی سیاستدان کمیشن مافیا کے طور پر کام کرتے تھے۔ ابھی بھی سیاستدانوں کی حکومت یہ چاہتی ہے ،کہ ہم سیاستدانوں کے ذریعے زرعی اشیاء درآمدکریں کیونکہ یہ اُن کے مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کے دور حکومت میں ملک گند م میں خود کفیل ہو گیا تھا ۔ بلکہ پاکستان گند م برآمد کرنے کے قابل ہو گیا تھا ۔ اس وقت ملک میں چاول ، کپاس اور گنے کی جو حکومت کے مقرر کردہ ریٹ ہیں اور کسانوں کو جو ریٹ ملتے ہیں اس سے کسانوں کا خرچہ بھی پورا نہیں ہوتا ،کیونکہ ملک میں سرمایہ داروں کی حکومتیں ہیں اور یہی سرمایہ دار کبھی بھی کسانوں کو معاشی طورپر مضبوط نہیں دیکھنا چاہتے ۔کسان پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے ۔ہندوستان کی حکومت کسانو ں کو زیادہ سے زیادہ مراعات دیتی ہیں۔ جس سے وہاں کے کسان بھی خوشحال ہیں اور ہندوستان کی حکومت بھی معاشی طور پر مستحکم ہے ۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے میرا یہ مطالبہ ہے کہ گنے کا ریٹ 250روپے فی من ،چاول کا ریٹ 2000روپے فی من اور کپاس کا ریٹ 3000روپے فی من مقرر کر کے کسانوں سے خریدی جائے۔اور شوگر ملز مالکان کو حکومت کے مقرر کردہ ریٹ ہی کسانوں کو ادا کرنیکا پابند کیا جائے۔مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.