بلجیم نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا،

ہم فلسطین کی خودمختاری کو تسلیم کروانے کیلیے عرصہ دراز سے کوششیں کر رہے ہیں،نائب وزیراعظم بلجیم

ہفتہ 6 دسمبر 2014 23:39

بلجیم نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا،

برسلز(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) بلجیم نے بھی فلسطین کو ا?زاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق بلجیم کی پارلیمان میں فلسطین کے حوالے سے کیے جانے والے فیصلے کے بعد حکومت فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے میں دیر نہیں کریگی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بلجیم کے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ہم فلسطین کی خودمختاری کو تسلیم کروانے کیلئے عرصہ دراز سے کوششیں کر رہے ہیں تاہم اس سلسلے میں ایک قرارداد جلد پارلیمان میں بحث کیلئے پیش کی جائیگی۔واضح رہے کہ اس سے قبل سویڈن اور فرانس سمیت کئی یورپی ممالک فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :