جوڈیشل کمیشن کے قیام میں بڑی رکاوٹ عمران خان ہی ہیں: پرویز رشید
اتوار 7 دسمبر 2014 20:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7دسمبر۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے انتخابی نتائج نہ ماننے کا وطیرہ اختیار کر رکھا ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے قیام میں بڑی رکاوٹ عمران خان ہی ہیں۔ دعا ہے سربراہ تحریک انصاف کی یادداشت واپس آ جائے اگر چاروں حلقے نہیں کھلے تو کپتان عدالت کیا لینے جاتے ہیں؟۔وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ سیاست میں نہیں کیا پہلے چار حلقے کھولنے کا مطالبہ تھا اب تھیلے کھولنے کا ہے۔
خان صاحب نے تھیلے سے خود بلی نکال کر دکھا دی۔ خان صاحب جھوٹ بولتے رہے چار حلقے تو کافی دیر سے کھلے ہیں اگر حلقے نہیں کھلے تو عمران خان عدالت کیا لینے جاتے ہیں؟۔ پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان نے انتخابی نتائج نہ ماننے کا وطیرہ اپنا رکھا ہے۔(جاری ہے)
وہ کہتے ہیں اگر مرضی کا فیصلہ نہ آیا تو نہیں مانیں گے۔ عمران خان فتنے فساد کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔
جوڈیشل کمیشن کے بننے میں رکاوٹ بھی وہ خود ہیں دنیا بھر کے مبصرین نے الیکشن کو شفاف قرار دیا دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کی یادداشت واپس کر دے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اعتراف کر لیا کہ انتخابات میں ٹکٹ غلط دیئے ۔ ان کا دھرنا ناکام ہو چکا ہے فیصل آباد میں احتجاج بھی کامیاب نہیں ہوگا۔ خان صاحب کے تمام منصوبے فیل پلان ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.