تحریک انصاف کے کارکنوں کا رانا ثناء اللہ کے ڈیرے پر دھاوا ، پولیس کے درمیان تصادم سے تین افراد اہلکار زخمی،
رانا ثنااللہ کے ڈیرے پر 500 اہلکاروں کو تعینات کرکے اطراف میں خاردار تاریں لگا دی گئی
پیر 8 دسمبر 2014 23:09
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) تحریک انصاف کے کارکنوں نے سابق وزیر قانون رانا ثنااللہ کے ڈیرے پر دھاوا بولنے کی کوشش کی پو لیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے رانا ثنااللہ کے ڈیرے پر 500 اہلکاروں کو تعینات کرکے اطراف میں خاردار تاریں لگا دی گئی۔
(جاری ہے)
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے”پلان سی“ کے تحت فیصل آباد میں کئے جانے والے احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد شہر کی سڑکوں پر نکل آئی جہاں انہیں مسلم لیگ(ن) کے متوالوں اور پولیس کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاج کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے، اس دوران مشتعل افراد نے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کے ڈیرے پر دھاوا بول کر اندر گھسنے کی کوشش کی تاہم اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس پر مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر شدید پتھراوٴ کیا اور (ن) کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مشتعل افراد کے پتھراوٴ کی زد میں آکر 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا رانا ثنااللہ کے ڈیرے پر 500 اہلکاروں کو تعینات کرکے اطراف میں خاردار تاریں لگا دی گئی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.