کشمور،پی پی شہید بھٹوگروپ کا آبادگاروں زمینداروں اورکسانوں کے ہمراہ گنے ،منجی ،کپاس کے سندھ سرکاری کی جانب سے مناسب نرخ نہ ملنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 8 دسمبر 2014 23:18

کشمور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) پی پی شہید بھٹوگروپ کی جانب سے آبادگاروں زمینداروں اورکسانوں کے ہمراہ گنے ،منجی ،کپاس کے سندھ سرکاری کی جانب سے مناسب نرخ نہ ملنے کیخلاف ضلع صدر ایڈووکیٹ رئیس منورعلی بھٹو،گلبھار جعفری،سید دیدارشاہ ودیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا رہنماؤں کا کہناتھا کے کسان اپناخون اورپسینہ سینچ کر فصل اگاتا ہے جبکہ مڈل مین اور سندھ حکومت کی ملی بھگت کے باعث کپاس ،منجی،اورگنے کا مناسب نرخ نہیں مل رہاہے انہوں نے کہاکے کسانوں کو فوری طور پر سرکاری سطح پر اجناس کے نرخ دیئے جائیں دیگر صورت میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا انہوں نے الزم لگایاکے منجی کی فصل کا سرکاری ریٹ 960ہونے کے باوجود مڈل مین 720روپے سے زائد تک خریدنے کو تیارنہیں ہے مظاہرین فلک بوس نعرے بازی کرتے ہوئے پرامن طورمنتشر ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :