12دسمبر کو کراچی کے تمام طبقات رضا کارانہ طو رپر تحریک انصاف کے پرُامن احتجاج میں شریک ہونگے، ڈاکٹر عارف علوی ،
عوام کے خون سے بد تر جمہوریت نے ڈکٹیٹر کی یاد تازہ کردی، عمران خان کی سیاسی جدوجہد نے پوری قوم کو جگا دیا ہے،رہنماء تحریک انصاف
منگل 9 دسمبر 2014 19:43
کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف مرکزی سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں شریف برادران نے جس طرح ریاستی دہشتگردی کے ذریعے تحریک انصاف کے احتجاج کو دبانے کی کوشش کی جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، میاں برادران نے پولیس کی سرپرستی میں اپنے گلو بٹوں کے ذریعے تحریک انصاف کے کارکنان کو زخمی اور حق نواز کو شہید کیا ۔
تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن حق نواز کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حقیقی جمہوریت کے حصول کے لیے جو جدوجہد شروع کی ہے اس نے پوری قوم کو جگا دیا ہے ۔ یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز مرکزی میڈیا سیل کراچی کے اراکین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہیں ۔(جاری ہے)
رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام شریف برداران کی لاٹھی گولی کی سرکار سے تنگ آچکے ہیں اس لیے چیئرمین عمران خان کی آواز پر کراچی سے لیکر خیبر تک لبیک کہہ کر سراپا احتجاج ہیں۔
ن لیگ نے اپنے غنڈوں کے ذریعے فیصل آباد شہر میں جو غنڈہ گردی کی وہ انتہائی قابل مذمت اور جمہوریت کے نام پر دھبہ ہے ، ن لیگ کی اس گھناؤنی سازش کے باوجود چیئرمین عمران خان نے فیصل آباد کی عوام کے درمیان پہنچ کر پارٹی کارکنان اور فیصل آباد کی عوام کو صبر کی تلقین کی۔ عوام کے خون سے تر جمہوریت نے ڈکٹیٹر کی یاد تازہ کردی ۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ 12دسمبر کو کراچی شہر میں پرُامن احتجاج ہوگا اور اہلیان کراچی سمیت تمام طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ رضا کارانہ طو رپر تحریک انصاف کے پرُامن احتجاج میں شریک ہونگے۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.