اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر راؤ سکندر اقبال کے بیٹے راؤ محمد جمیل اختر سابق تحصیل ناظم ضلع اوکاڑہ پاکستان تحریک انصاف میں شا مل ہوگئے،
پی ٹی آئی حکومت سے غیر مشروط طور پر مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں دباؤ میں حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں کرینگے،عمران خان، 2013ء کے الیکشن کا آڈٹ ہوجائے تو سارا کھیل واضح ہوجائے گا ،فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے کارکن حق نواز کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے خدشہ ہے کہ اسے پولیس مقابلے میں مار نہ دیاجائے، گفتگو
بدھ 10 دسمبر 2014 19:42
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء ) اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر راؤ سکندر اقبال کے بیٹے راؤ محمد جمیل اختر سابق تحصیل ناظم ضلع اوکاڑہ کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے کارکن حق نواز کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے لیکن خدشہ ہے کہ اسے پولیس مقابلے میں مار نہ دیاجائے عمران خان نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ پی ٹی آئی کے دھرنے سے جمہوریت کو خطرات لاحق ہیں اور ملک کو نقصان ہورہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نواز لیگ نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پی ٹی آئی کے کارکنوں پر گوجرانوالہ ، جہلم اور فیصل آباد میں تشدد کیا ہے ۔ اس سارے کھیل کے پیچھے پنجاب کا سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور حمزہ شہباز کا ہاتھ ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سے ۔غیر مشروط طور پر مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں دباؤ میں حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں کرینگے ۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چار حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور 2013ء کے الیکشن کا آڈٹ چاہتی ہے پی ٹی آئی کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں اے این پی یا دیگر سیاسی جماعتیں جو بھی پی ٹی آئی کا حلقہ دوبارہ گنتی کے لیے کھولنا چاہتی ہیں پی ٹی آئی تیار ہے ۔ 2013ء کے الیکشن کا آڈٹ ہوجائے تو سارا کھیل واضح ہوجائے گا حکومت پی ٹی آئی کے ساتھ بامقصد مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے اور جہاں سے مذاکرات کا عمل ختم ہوا تھا وہیں سے شروع کیا جائے تو پی ٹی آئی تعاون کیلئے تیار ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت اضافی بیلٹ پیپرز کی بھی انکوائری کردے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی واضح ہوجائے گا ۔ عمران خان نے کہا کہ فیصل آباد واقعہ میں رانا ثناء اللہ اور حمزہ شہباز شریف کا ہاتھ ہے پی ٹی آئی کے کارکن کے قاتل کو گرفتار کیا جائے ۔ آمریت کے دور میں پرامن لوگوں پر گولیاں چلائی جاتی ہیں جمہوریت کے دور میں لوگوں پر ظلم نہیں ہوتا اس موقع پر پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمودق ریشی و پارٹی کے دیگر لوگ بھی موجود تھے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.