روس اور پاکستان میں فوجی و تکنیکی تعاون بھارت کے مفاد میں ہے، روسی صدر،
پاکستان کے ساتھ نئے سمجھوتوں کے باوجود روس بھارت تعلقات میں تبدیلی نہیں آ ئیگی
بدھ 10 دسمبر 2014 21:29
نئی دلی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) روس کے صدر ولادی میر پیو ٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ فوجی و تکنیکی تعاون سے متعلق نئے سمجھوتے بھارت سمیت خطے کے تمام ممالک کے مفاد میں ہیں۔
(جاری ہے)
بھارتی خبررساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران روس کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ فوجی و تکنیکی تعاون سے متعلق نئے سمجھوتوں کے باوجود روس اور بھارت کے تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، روس اور پاکستان کے درمیان حالیہ مذاکرات میں دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارکردگی بڑھائے جانے میں تعاون پر بات کی گئی جو بھارت سمیت برصغیر کے تمام ممالک کے مفاد میں ہے۔
ولادی میر پیو ٹننے کہا کہ ان کا ملک ایک عرصے سے مغربی یورپی ممالک کو تیل اور گیس فراہم کرتا ہے لیکن وہاں بجلی کے استعمال میں اضافے کی رفتار بہت سست ہے اور سیاسی خطرات بڑھتے جا رہے ہیں جب کہ ایشیائی ممالک تیزی سے معاشی ترقی کررہے ہیں، ان تمام عوامل کو مدنظررکھتے ہوئے روس اب ایشیائی ممالک کو تیل اور گیس کی فراہمی میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل روس کے وزیر دفاع نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس دوران کئی اہم دفاعی معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط ہوئے تھے۔اخلاق خانمزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.