جابرحکمرانوں کی رخصتی یقینی ہوچکی ہے ‘ آل پاکستان مسلم لیگ

جمعرات 11 دسمبر 2014 17:29

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء) آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر شہاب الدین شاہ حسینی نے ترجمان و سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین سید ‘مرزا افتخار بیگ‘سرفراز اورعمران غوری و دیگرکے ہمراہ لیاقت آباد میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پتھراؤ جلاؤ گھیراؤ اور پر تشدد واقعات چونکہ ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہیں اسلئے ایسے واقعات کی کسی طور حمایت نہیں کی جاسکتی مگر انتخابی دھاندلی و کرپشن کیخلاف پر امن احتجاج ‘جلسے ‘ جلوس اور دھرنے سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہیں اسلئے اس حق کو ریاستی تشدد کے ذریعے کچلنا یا ان کیخلاف پر تشدد سازشیں کرنا کسی بھی طورجمہوری طرز عمل نہیں کہلایا جاسکتااور نہ ہی ایسے اقدامات کی حمایت کی جاسکتی ہے اور نہ ریاستی جبرو تشدد کو قانونی وآئینی قرار دے سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

۔ اے پی ایم ایل رہنماؤں نے مزید کہا کہ فیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ قابل مذمت ہی نہیں بلکہ سیاست میں تشدداور حکمرانوں کے آمرانہ طرز عمل وجابرانہ فطرت کا اظہار اور اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمران خوف کا شکار ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ جس طرح اقتدار میں آئے ہیں اسی طرح ان کی رخصتی نزدیک ہے اسلئے وہ ظلم و جبر کا ہر ہتھکنڈہ اپنارہے ہیں مگر ان کی یہی روش ان کے اقتدار کے تابوت کی کیلوں میں ڈھلتی جارہی ہے اور مشرف کی قیادت میں پاکستان و عوام کی فلاح ‘ ترقی اور استحکام کی سیاسی وجمہوری جدوجہد میں مصروف عمل آل پاکستان مسلم لیگ کی بڑھتی ہوئی عوامی و سیاسی حمایت اس بات کا اظہار کررہی ہے کہ آنے والا دور پرویز مشرف کے اقتدار ‘ اختیار و اقتدار میں عوامی شمولیت ‘ حقیقی جمہوریت اور عوام کی ترقی و خوشحالی کے ساتھ پاکستان کے استحکام کا دور ہے ۔

متعلقہ عنوان :