خواجہ سراﺅں کا ”سب کا پاکستان“ سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ

جمعہ 12 دسمبر 2014 14:26

خواجہ سراﺅں کا ”سب کا پاکستان“ سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں صوبہ پنجاب سمیت ملک بھر سے خواجہ سراﺅں کے نمائندہ لیڈرز جمع ہوئے جہاں انھوں نے "سب کا پاکستان "نامی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ازمیر ٹاﺅن میں ہونے والی تقریب میں ملک کے مختلف اضلاع سے آنے والے چالیس سے زائد خواجہ سراﺅں کو مقامی یونین نے مدعو کیا تھا۔

ان کے لیڈرز کا موقف تھا شناختی کارڈ کے حصول کے بعد وہ ووٹ ڈالنے کا حق حاصل کرکے پاکستان کے عام شہریوں میں شامل ہوتے ہیں۔ شناختی کارڈ ہولڈر اگر ووٹ ڈال سکتا ہے تو الیکشن بھی لڑ سکتا ہے۔لاہور کی خواجہ سرا لیڈر نیلی اور چمبیلی نے تقریب سے خطاب میں کہا اس سلسلہ میں اہم اجلاس جنوری 2015ءکے دوسرے ہفتے میں طلب کیا جائے گا۔