غنڈہ گردی اور قتل و غارت گری کی سیاست پر یقین ر کھتا ہوں نہ ہی سانحہ فیصل آباد کی کسی بھی سازش اور منصوبہ میں شامل ہوں،عابد شیر علی،
اگر کبھی بھی میرا اس سانحہ میں ملوث ہونا ثابت ہوجائے تو ہر قسم کی سزا بھگتنے کو تیار ہوں اور سیاست کو بھی خیر بادکہہ دونگا ۔ میڈیا سے بات چیت عابد شیر علی نے ممبر صوبائی اسمبلی میاں طاہر جمیل کے ہمراہ تھانہ سمن آباد میں سانحہ فیصل آباد میں جاں بحق ہونے والے حق نواز قتل کے مقدمہ میں تفتیشی افسر کو اپنا بیان قلمبند کرایا
جمعہ 12 دسمبر 2014 18:55
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر 2014ء ) وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی غنڈہ گردی اور قتل و غارت گری کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے اور نہ ہی سانحہ فیصل آباد کی کسی بھی سازش اور منصوبہ میں شامل ہیں اگر کبھی بھی میرا اس سانحہ میں ملوث ہونا ثابت ہوجائے تو ہر قسم کی سزا بھگتنے کو تیار ہوں اور سیاست کو بھی خیر بادکہہ دونگا ۔
عابد شیر علی نے یہ بات ممبر صوبائی اسمبلی میاں طاہر جمیل کے ہمراہ تھانہ سمن آباد میں سانحہ فیصل آباد میں جاں بحق ہونے والے حق نواز قتل کے مقدمہ میں شامل تفتیش کے دوران بتائی عابد شیر علی اور میاں طاہر جمیل نے تفتیشی افسر کو اپنا بیان قلمبند کرایا اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم قانون اور جمہوریت کی پاسداری پر مکمل علمدرآمد کرتے ہیں جبکہ ہمارے قائد میاں نواز شریف کی سختی سے ہدایت ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا کوئی بھی کارکن قانون کی خلاف ورزی نہ کرے اور نہ ہی وہ قانون کو ہاتھ میں لے ہم گلو کریسی سیاست کے سخت خلاف ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.