جامعہ کراچی، مخصوص کوٹے کے داخلہ فارم15 دسمبرتک جمع کرائے جاسکتے ہیں

جمعہ 12 دسمبر 2014 21:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر۔2014ء) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیے کے مطابق مخصوص کوٹے (Reserved Seats )کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں15دسمبر 2014 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فارم صبح 9:00 تادوپہر1:00 بجے تک یوبی ایل بینک کاؤنٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔مخصوص کوٹے میں اسپورٹس،کراچی یونیورسٹی ایمپلائز،معذورافراد(اسپیشل پرسنز)،آرمڈ فورس،فاٹا،شمالی علاقہ جات وآزاد جموں کشمیر،اندرون سندھ اور بلوچستان کی نشستیں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مخصوص کوٹے پر داخلے کے لئے جامعہ کی طرف سے فراہم کردہ فارم ہی قابل قبول ہوگا۔

متعلقہ عنوان :