سکول ٹیچرز کو ہائرایجوکیشن حاصل کرنے پر اضافی انکریمنٹ نہ دینے کیخلاف درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سے تین ہفتوں میں جواب طلب

جمعہ 12 دسمبر 2014 23:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے سکول ٹیچرز کو ہائرایجوکیشن حاصل کرنے پر اضافی انکریمنٹ نہ دینے کیخلاف درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سے تین ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کی مسزجسٹس عائشہ اے ملک نے الطاف انجم سمیت اکیس سکول اساتذہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل چودھری نصیر ایڈووکیٹ اور ثمرہ ملک ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن کی پالیسی کے مطابق اگر کوئی سکول ٹیچر اعلیٰ تعلیم حاصل کرتا ہے تو وہ سکول ٹیچر اضافی انکریمنٹ کا حقدار ہے مگر محکمے کی طرف سے ایم اے، بی ایڈ یا کسی دوسری نوعیت کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے باوجود کسی سکول ٹیچر کو اضافی انکریمنٹ نہیں دیا جا رہا جو سکول اساتذہ کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے استدعا کی کہ ہائر ایجوکیشن کی بنیاد پر سکول اساتذہ کو اضافی انکریمنٹ کا حکم دیا جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری تین ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :