سپریم کورٹ حکومت کے ماتحت نہیں ‘ آزاد ادارہ ہے ‘ وزیر اعظم کمیشن کیلئے صرف درخواست کر سکتے ہیں ‘پرویز رشید
ہفتہ 13 دسمبر 2014 13:18
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ حکومت کے ماتحت نہیں ‘ آزاد ادارہ ہے ‘ وزیر اعظم کمیشن کیلئے صرف درخواست کر سکتے ہیں۔ایک انٹرویومیں وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان حکومت کی بات مان لیتے تو معاملہ 15 اگست سے پہلے حل ہو جاتا۔پرویزرشید نے کہاکہ ہم نے انتخابی اصلاحات کی کمیٹی14 اگست سے پہلے قائم کر دی تھی اور جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے خط 14 اگست سے پہلے لکھ دیا تھا۔
13 اگست کو وزیراعظم کی جانب سے خط لکھے جانے کے باوجود سپریم کورٹ نے عدالتی کمیشن کیوں تشکیل نہیں دیا؟اس سوال کے جواب میں وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم سپریم کورٹ کو درخواست کر سکتے ہیں تاہم سپریم کورٹ آف پاکستان کسی طریقے سے بھی حکومت پاکستان کے ماتحت نہیں وہ آزاد اور خودمختار ادارہ ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے وضاحت کی کہ ایک ممکنہ رکاوٹ عمران خان کا رویہ ہے اپنی گفتگو میں انھوں نے یہ ذکر بھی کیا کہ سپریم کورٹ کو وزیراعظم کی جانب سے لکھی گئی درخواست میں یہ طے نہیں کہ کمیشن کتنے دن میں تشکیل دیا جائے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ فیصل آباداورکراچی کے احتجاج میں فرق تحریک انصاف کے کارکنوں کارویہ تھا، تحریک انصاف کے کارکنوں نے زبردستی فیصل آبادمیں کاروبار برباد کرنیکی کوشش کی، کراچی میں بینکس، دکانیں، سڑکیں کھلی تھیں، کچھ سڑکوں پر پی ٹی آئی کے لوگ بیٹھے تھے لاہور میں بھی تحریک انصاف نے دکانیں بندنہ کرائیں تواحتجاج پْرامن ختم ہوگا، بصورت دیگر اہل لاہور بھی احتجاج کرسکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.