بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان، نپیرا پریشان ہوگیا،

بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان سے قبل نیپرا سے مشاروت نہیں کی گئی،نیپراحکام

پیر 15 دسمبر 2014 19:40

بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان، نپیرا پریشان ہوگیا،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر 2014ء) وزیرِاعظم نے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا تو لوگ خوش ہوئے لیکن نپیرا پریشان ہے، نپیراحکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان سے قبل نیپرا سے مشاروت نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق نپیرا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم نیدو روپے بتیس پیسے کمی کا اعلان کس مد میں کیا اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا اور اس اعلان سے پہلے حکومت نے نیپرا سے مشاورت نہیں کی ہے۔

طریقہ کار کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ، بجلی کی پیداواری لاگت اور فیول مکس کی تفصیلات کے ساتھ قیمتوں میں ردو بدل کی درخواست دیتی ہے، جو کہ تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔اس لئے یہ کہنا کہ کمی کس مد میں کی گئی ہے کہنا مشکل ہے، وزارتِ پانی بجلی حکام کا کہنا ہے کہ کمی کے نوٹیفکشن کے اجراء میں دس سے بارہ دن لگ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :