پاکستانی مصور اسماعیل گل جی کو مداحوں سے بچھڑے سات برس بیت گئے
منگل 16 دسمبر 2014 11:20
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2014ء)عالمی شہرت یافتہ مایہ ناز پاکستانی مصور اسماعیل گل جی کو مداحوں سے بچھڑے سات برس بیت گئے۔ مصوری، فن خطاطی اور مجسمہ سازی میں گل جی کا آج بھی کوئی ثانی نہیں۔ پاکستان میں مصوری اور فن خطاطی میں نئی تاریخ رقم کرنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ مصور اسماعیل گل جی کو تجریدی آرٹ کا ماہر کہا جاتا تھا۔
1926 میں پشاور میں پیدا ہونے والے اسماعیل گل جی کی بچپن سے ہی رنگوں کی جانب کشش غیر معمولی تھی۔ اسی لئے ان کی پینٹگز چمکدار اور رنگوں سے بھرپور ہوتی تھیں۔(جاری ہے)
جس میں ان کی حساسیت اور شدتِ جذبات کی جھلک نظر آتی تھی۔ 1959 سے پہلے تک گل جی کا فن ایک تصویری مصور کی حیثیت سے جانا جاتا تھا۔ 1960 کے بعد انہیں ایک ایسے تجریدی مصور کے طور پر دیکھا گیا جس کی تخلیقات میں اسلامی خطاطی کی روایت کا خاصا دخل نظر آتا ہے۔
گل جی نے پینٹنگ کے ساتھ ساتھ مجسمہ سازی کی طرف بھی توجہ دی جو ان کی پینٹنگز کی طرح اسلامی خطاطی سے متاثر نظر آتی ہے۔ تانبے میں ڈھالے گئے یہ فن پارے قرآنی آیات کی تشریح کے طور پر تخلیق کیے گئے ہیں۔ اسماعیل گل جی 16 دسمبر 2007 کو اہلیہ اور ملازمہ کے ہمراہ کراچی میں قتل کر دئیے گئے تھے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئی پی ایل لائیو سٹریمنگ کیس میں طلبی پر تمنا بھاٹیا کا سائبر سیل کو جواب
-
ڈرامہ ’’عشق مرشد‘‘ میں منفی کردارپرقتل کی دھمکیاں ملیں: حرا ترین
-
ماہرہ خان نے ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
-
والد نے کبھی لڑکیوں کی طرح نہیں پالا، شروتی ہاسن
-
میرے بچے میری بات نہیں سنتے، عامر خان کا شکوہ
-
سعودی دستاویزی فلم ’’ہوریزن‘‘نے بین الاقوامی تخلیقی ایوارڈ جیت لیا
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.